بھٹکل:21؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل سرکاری اسپتال میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے عملے کی قلت کو دور کرنے کےسلسلےمیں ضروری اقدامات کئے جانے کی رکن اسمبلی سنیل نائک نے جانکاری دی ۔
وہ یہاں تعلقہ اسپتال میں نئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کرنےکے بعد بتایا کہ سرکاری اسپتال کے نام سے دور ہونے کے دن اب بدل گئے ہیں۔ اب اسپتال کی طرف سے زیادہ مریض آرہے ہیں، مرحلہ وار اسپتال کی ترقی جاری رہنے کی جانکاری دی۔ بھٹکل سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے صدارت کی۔ ڈاکٹر لکمیشن نے بتایا کہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے ذریعے بہترتصویروں کو ہم دیکھ سکتے ہیں۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی، ڈاکٹر جناردھن ، ایکسرے ٹکنشن کملاکر میستا وغیرہ موجود تھے۔ ڈاکٹر سویتا کامت نے استقبال کیا تو ڈاکٹر شرتی نے نظامت کی اور ڈاکٹر سواتی نے شکریہ کلمات اداکئے۔